فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈر پاکستان آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔شہزادہ خالد بن سلمان کے مطابق ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا، جبکہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ ملاقات میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا