فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ملاقات، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ملاقات، آئی ایس پی آر

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل فیاض بن حمید الرویلی، نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور اس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر، پاک سعودی عرب کے دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اس میں دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک، اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بات چیت ہوئی۔

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔جی ایچ کیو آمد کے موقع پر، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، اور پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔