وزیراعظم شہباز شریف کی محمود اچکزئی کو مذاکرات کی ایک اور دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی محمود اچکزئی کو مذاکرات کی ایک اور دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خط میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات اور چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق امور پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھی بھجوایا تھا۔