محمود خان اچکزئی کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

محمود خان اچکزئی کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

خط میں محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ان کے ذاتی معالجین کے ساتھ کرایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ موجودہ وقت میں عمران خان کا طبی معائنہ اہلِ خانہ یا ذاتی ڈاکٹروں کی غیر موجودگی میں کیا جا رہا ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے قابلِ تشویش ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کی درخواست کی اور کہا کہ عمران خان کا معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے کیا جائے۔

خط میں انہوں نے کچھ ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کیے جنہیں معائنے کے لیے شامل کیا جا سکتا ہے، جن میں شامل ہیں:

ڈاکٹر محمد عاصم یوسف
پروفیسر مظہر اسحاق
پروفیسر عامر اعوان
محمود خان اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حق ہے اور اسے فوری طور پر یقینی بنایا جانا چاہیے۔