لاہور میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت

لاہور میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت

لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی 300 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ایل پی جی ڈیلرز کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کیے جانے کے باعث گھریلو صارفین متاثر ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ موجود ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، جبکہ ایل پی جی سلنڈر خریدنے والے صارفین کو اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اوورچارجنگ کا سلسلہ فوری روکا جائے۔