لاہور میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت، شہری پریشان

لاہور میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت، شہری پریشان

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کر گئی ہیں، جبکہ شہریوں کے مطابق بازاروں میں ریٹ لسٹ پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

مارکیٹ میں آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو، پیاز 175 کے بجائے 280 روپے، بینگن 70 کے بجائے 160 روپے اور اروی 100 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 150 روپے کے مقابلے میں 230 روپے فی کلو، کریلے 200 کے بجائے 380 روپے جبکہ امرود 240 کے بجائے 280 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔پھلوں میں سیب کی سرکاری قیمت 300 روپے کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو، کیلے 175 کے بجائے 200 روپے فی درجن، جاپانی پھل 250 کے بجائے 300 روپے اور گرما 200 کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے آویزاں ہونے کے باوجود بازاروں میں ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری مہنگی پڑ رہی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مؤثر پرائس چیکنگ اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔