کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ ہنہ کی حدود میں گورک بائی پاس کے قریب ایک خاتون نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنے دو بچوں کو قتل کردیا اور خود کو بھی زخمی کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک سالہ بیٹا نعمت اللہ اور 20 روزہ بچی حمیدہ بی بی جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون اور دونوں بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔