زاہدہ بی بی پر اسامہ نے معمولی تلخ کلامی پر حملہ کر دیا ، مو قع پر دم توڑ دیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)تیز دھار چھریوں کے وار کرتے ہوئے بدبخت بیٹے نے مبینہ طورپر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ناصر نگر کے رہائشی ایوب صابر نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 35 سالہ اہلیہ زاہدہ بی بی کو اسکے بیٹے اسامہ نے معمولی تلخ کلامی کی بنا پر قابو کرلیااور چھریوں کے وار کرتے ہوئے مبینہ طور پر زخمی کردیا۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔