پارکوں اور گرین بیلٹس میں 13 ہزار فلاور بیڈز تیار

نرسریوں میں پنیری تیار کر کے بیڈز پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا 
لاہور( خصوصی رپورٹ ) رواں سال پارکوں اور گرین بیلٹس میں 13 ہزار 853 فلاور بیڈز تیار کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 9 ہزار 505 فلاور بیڈز بنائے گئے تھے۔ رواں سیزن میں8 زونز کے ہارٹیکلچر اور 11 پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو 47 لاکھ 42 ہزار پھولوں کے بیج فراہم کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 31.8 فیصد زائد ہیں۔ایم ڈی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ نرسریوں میں پنیری تیار کر کے بیڈز پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ موسم سرما میں بروقت اور یکساں پھول کھل سکیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کا مشن لاہور کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو موسم سرما میں خوبصورت اور رنگین بنانا ہے۔