لاہور کے 50 سے زائد پارکس اور 15 گرین بیلٹس میں کام کا آغاز ہو چکا
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں پارکس اور گرین بیلٹس کو گہرا کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت۔مختلف مقامات پر گرا ئونڈ واٹر ریچارج ویلز کی تنصیب جاری ،سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔لاہور کے 50 سے زائد پارکس اور 15 گرین بیلٹس میں کام کا آغاز ہو چکا ہے۔گلبرگ، جوہر ٹا ئون، راوی اور گنج بخش ٹا ئونز میں گرا ئونڈ واٹر ریچارج ویلز بنائے جا رہے ہیں۔لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک گلبرگ میں ویلز مکمل ہو چکے ہیں،جبکہ اللہ ہو چوک اور جی تھری بلاک جوہر ٹا ئون میں کام جاری ہے۔