صوبے میں تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے‘ تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کیساتھ کیٹ آئیز بھی لگائے جائیں
مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگائے جائیں،صفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے:اجلاس میں ہدایات
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اوراچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران تمام بڑے شہروں میں انڈر پاس کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور لاہور،راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کی- تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کے ساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا حکم دیا اورصفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے۔ عوامی امور میں ہر روز بہتری لائیں، شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بڑے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کی تعدادبڑھائی جائے۔ گلی محلوں کے روڈز پر گڑھے نظر نہیں آنے چاہیے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا مری میں ڈرین کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔ مری کے داخلی راستوں پر ویلکم ٹو مری کے سائن بورڈ لگائے جائیں۔ راولپنڈی شہرمیں بیوٹیفکیشن کے لئے نمایاں اقدامات کیے جائیں