امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

 امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب خلیج میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور غوطہ خوروں نے طیارے کے ملبے سے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں۔امریکی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا 210 تھا، جو خلیج میکسیکو میں پاسکاگولا اور ہارن آئی لینڈ کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔

طیارے میں دو بچے بھی سوار تھے
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے میں 4 بالغ افراد اور 8 اور 10 سال کی عمر کے دو بچے سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔غوطہ خوروں نے تباہ شدہ طیارے کے اندر سے تمام 6 افراد کی لاشیں نکال لیں، جس کے بعد حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔