پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرز کو مریم نواز ہسپتالوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے آؤٹ سورس رورل ہیلتھ سینٹرز اور مریم نواز ہسپتالوں سے متعلق بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں کے مریم نواز ہسپتالوں میں اب تک 78 لاکھ 24 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے، جبکہ او پی ڈی میں 52 لاکھ 51 ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم نواز ہسپتالوں میں 32 ہزار 944 نارمل ڈلیوریاں کرائی گئیں، جبکہ میجر سرجری کے 50 ہزار 348 کامیاب آپریشن کیے گئے۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نارمل سرجریاں بھی کی گئیں۔بریفنگ کے مطابق مریم نواز ہسپتالوں میں 15 لاکھ 83 ہزار سے زائد مریضوں کے پیتھالوجی ٹیسٹ کیے گئے۔ دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں سی بی سی، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی، ایچ سی وی سمیت مختلف طبی ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ بھی کیے جاچکے ہیں۔