وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک نیا ہیلتھ کلینک کا افتتاح کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اس اقدام پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے صحت کی بہترین سہولتیں عوام کا حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں انسولین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتے ہوئے چیلنجز کے باوجود صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ہسپتالوں میں شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کئے ہیں اور ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس بھی قائم کئے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی سہولتیں ان کے دروازے پر فراہم کی جا سکیں۔یہ اقدامات وزیراعلیٰ کی صحت کے شعبے میں بہتری کے عزم کا مظہر ہیں اور عوام کی صحت کے لئے مزید بہتری کی توقعات کو بڑھاتے ہیں۔