وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری نجی اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکیں گے۔
انہوں نے کراچی کے جیکب لائن صدر میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ اقدام نہ صرف علاج بلکہ شہریوں کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہے۔وزیر صحت نے انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 61 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں سے لاکھوں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات مکمل نہیں مل پاتے، اور یونیورسل ہیلتھ کوریج اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک اہم اقدام ہے۔