لاہور(آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ میں کمی آگئی، اے کیو انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا چوتھا نمبر پر رہا جبکہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔بدھ کو شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 230 ریکارڈ کیا گیا، بھارت کے شہر دہلی کا 283 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ماسک استعمال کرنیکی ہدایت کی ہے