پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکائو نٹ سے تعلق کی نفی کر دی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکائو نٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایکس اکائو نٹ کو بیرون ملک میں کچھ پی ٹی آئی کارکن چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی ایکس اکائو نٹ پر پوسٹ کرنے والے پاکستان میں نہیں ہیں۔