آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے :جاوید لطیف

پی ٹی آئی نیتنصیبات پر حملہ کیا ،کیا اس کا مداوا ہے، ہماری کبھی  خواہش نہیں رہی  اداروں پر حملہ کریں
 لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔  اپنے ایک بیان میں  جاوید لطیف کا کہنا تھا  پی ٹی آئی نے جوتنصیبات پر حملہ کیا ،کیا اس کاکوئی مداوا ہے، ہماری کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ اداروں پر حملہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 10اکتوبر 1999 کو میں نے شہبازشریف کو کہا ہماری خلاف سازش ہوگئی ہے، ہماری حکومت کو گرایا جائیگا، یہ بعد بات واضح ہوگئی تھی کہ انہوںنے مارشل لا لگانا تھا، ملک میں آئین سے ہٹ کوئی کام نہیں ہوناچاہیے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگرنوازشریف سی پیک شروع نہ کرتے توان کوکبھی ہٹایا نہ جاتا، یہ بانی پی ٹی آئی کے سابق وزیرداخلہ اعجازشاہ بات کر رہے ہیں میں نہیں کہہ رہا