جب تک آئین اور قانون بحال نہیں ہو جاتا ہم نے اپنی جہدوجہد جاری رکھنی ہے:یاسمین راشد، عمر سرفراز، صنم جاوید میاں محمود الرشید

    لاہور(یواین پی)جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید اور میاں محمود الرشید نے ورکز کے نام خط لکھ دیا۔رپورٹ کے مطابق خط میں رہنماؤں نے کہا کہ ہماری طرف سے پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز کو بہت عید مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے اور ظلم زیادتی برداشت کرنے پر آپ کے مشکورہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئین اور قانون بحال نہیں ہو جاتا ہم نے اپنی جہدوجہد جاری رکھنی ہے، اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں اور ہماری ہمت قائم رکھے۔