نوشکی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا‘شدید فائرنگ کے تبادلے میںدہشت گرد مارے گئے‘اب تک33کو ہلاک کیا جا چکا ہے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران11دہشت گردوںکو ہلاک کردیا‘سیکیورٹی فورسز 21 ستمبر سے اب تک بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ 33 دہشتگردوں کو ہلاک کر چکی ہیں‘آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانے تباہ کر دیئے ، 24ستمبر کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 5دہشتگرد مارے گئے،نوشکی میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس دوران 11دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔