بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن‘ بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد ہلاک

کچھی اور وڈھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے‘ دہشت گردوں کے ٹھکانے  تباہ ، ،  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
دہشت گردی کے  خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے:وزیرِ اعظم‘ دہشت گردوں کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:وزیرداخلہ
کوئٹہ،اسلام آباد (آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں کی گئی انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائی کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے، اس دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،