کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 4 کود زخمی کردیا ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ اور گولابارود برآمد کرلیا گیا، برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5 گولے،میگزینز سمیت5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونز اور2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے