فرانسیسی فوجی سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع کی حفاظت کیلئے تعینات ہوں گے: صدر میکرون
نیویارک (آئی این پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران سعودی عرب اپنی فوج بھیجنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع کی حفاظت کے لیے فوجی اہلکار، ریڈار اور دفاعی نظام بھیجیں گے۔ سرکاریپالیسیاں دیکھیںایمانوئل میکرون نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے