فضائی مدد فراہم کی جا سکتی ہے، فرانس، جرمنی اور برطانیہ زمینی افواج کیلئے تیار ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں امریکا اپنی فوج نہیں بھیجے گا تاہم فضائی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔صدرٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماں کو وائٹ ہائوس میں مدعو کیا، یہ ملاقات تین روز قبل ولادیمر پوٹن سے ان کی تاریخی ملاقات کے بعد ہوئی۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ پیوٹن نے زیلنسکی سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کچھ مغربی سکیورٹی ضمانتوں کو قبول کیا ہے تاہم کیف اور مغربی دارالحکومتوں نے ان دعوں پر احتیاط کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے تجویز دی کہ اجلاس ماسکو میں ہو لیکن زیلنسکی نے فورا اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جیسے فرانس، جرمنی اور برطانیہ زمینی افواج تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم امریکا صرف فضائی مدد فراہم کرے گا