نئی دہلی (آن لائن) بھارتی خواتین نے مودی کی سندور سیاست پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں مودی سندور بھیجیں گے، وہاں سے ان کا منہ چپل سے لال کردیا جائے گا۔ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد عوامی غصے سے بچنے کے لیے مودی نے آپریشن سندور کا ڈراما رچایا ہے اور مودی سرکار نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بجائے گھر گھر سندور بھیجنے کا سیاسی کھیل شروع کیا ہے۔مودی کا بھیجا ہوا سندور بھارتی خواتین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندور بِکتا نہیں اور نہ ہی بانٹا جاتا ہے‘‘۔