کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیرِ نو کا حکم، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیرِ نو کا حکم، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی تمام اندرونی سڑکوں کی مرمت اور نئی تعمیر کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی، جہاں بارشوں کے باعث ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمہ بلدیات کے زیرِ نگرانی سڑکوں کی اسکیمیں تیار کریں، سڑکوں کے ساتھ نکاسیٔ آب کا نظام بھی بنایا جائے تاکہ بارشوں کا پانی جمع نہ ہو اور سڑکیں خراب نہ ہوں۔میئر کراچی نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے اور صوبائی وزیر بلدیات نے ٹاؤنز کو اپنی سڑکوں کے سروے کی ہدایت دی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد اسکیمیں تیار کر کے منظوری لی جائے گی۔مزید براں وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کراچی میں صفائی کے کام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہر میں رہائش اور ٹریفک کے مسائل کم ہوں۔