لاہور: جیولری شاپس سے سونا اور نقدی چوری کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور: جیولری شاپس سے سونا اور نقدی چوری کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا جو متعدد جیولری شاپس سے سونا اور نقدی چوری کر رہی تھی۔

 ملزمہ کا نام آسیہ ہے، جو مختلف سناروں کی دکانوں پر جا کر موقع دیکھ کر قیمتی اشیاء اور نقدی چرا لیتی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں آسیہ کو سنار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی نواں کوٹ، ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق، آسیہ کے خلاف پہلے بھی سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کا مقدمہ درج تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے آسیہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی برآمد کی گئی ہے۔مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن ونگ کو بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔