لاہور کے تھانہ نوانکوٹ کی حدود میں ایک نوسر باز کی واردات پیش آئی ہے جس میں ایک بوڑھی خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے مطابق، نامعلوم ملزم نے اللہ رکھی نامی خاتون سے کہا کہ ان کے پیسے آئے ہیں۔بوڑھی خاتون کو پیسے دلوانے کے بہانے تھوڑا فاصلے پر لے جایا گیا، جہاں ملزم نے خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتاریں اور 15 ہزار روپے نقدی بھی لے کر فرار ہوگیا۔اس سلسلے میں مقدمہ تھانہ نوانکوٹ میں درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔