اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں ہوگی:امریکی صدر ٹرمپ

اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں ہوگی:امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ غزہ معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے قبل سامنے آیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ تھا کہ نیتن یاہو مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں، جس سے فلسطینی ریاست کے قیام پر سوالیہ نشان لگ سکتا تھا۔ تاہم اسرائیل کے حکام نے کہا تھا کہ نیتن یاہو کسی بھی فیصلے سے پہلے صدر ٹرمپ کو قائل کریں گے۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔