اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے امریکی دباؤ کے بعد مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی قرارداد پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا بل منظور کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر تنقید جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو ان کی تمام مدد روک دی جائے گی، کیونکہ اس اقدام سے خطے میں امن کے لیے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ امریکی تنقید اور دباؤ کے بعد نیتن یاہو نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو مزید التواء میں رکھیں گے، جس سے اسرائیلی اور فلسطینی کشیدگی میں کمی کا امکان پیدا ہوا ہے۔