اسلام آباد: استحکام پاکستان کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 6-0 بھارت کی چڑ بن گئی ہے اور آپریشن "بنیان مرصوص" میں پاکستان نے اپنے سے بڑے مخالف کو شکست دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فیلڈ مارشل کی مہارت، وژن اور سفارتکاری کو سراہا اور کہا کہ ان کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دلایا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج حرمین شرفین کی پہرے داری پاکستان کے حصے میں آئی ہے، اور پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے پولیس کے شہداء و غازیوں کے بچوں کے لیے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم میں معیاری تعلیم کے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی مہذب شہری اپنا کردار نہیں ادا کر سکتا۔