لاہور کے علاقے گلبرگ میں فردوس مارکیٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کر لیا۔
پاشا گراؤنڈ کے قریب کارروائی
ترجمان پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ پاشا گراؤنڈ کے قریب دو مشتبہ افراد کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے شاپر میں چھپائی گئی 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
آن لائن آرڈر پر منشیات سپلائی
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر آن لائن آرڈرز پر سپلائی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت حمیرا بی بی اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔