کراچی: کورنگی کراسنگ سے ملنے والے لاپتا بچے کی لاش کی شناخت

کراچی: کورنگی کراسنگ سے ملنے والے لاپتا بچے کی لاش کی شناخت

کورنگی کراسنگ کے پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی پولیس نے شناخت حسن شاہ کے طور پر کی ہے، جو کورنگی نورانی بستی کا رہائشی اور 9 سال کا تھا۔ بچہ 22 ستمبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔

 اغوا و قتل کے شبے میں ایک کورنگی کا رہائشی شخص زیرِ حراست ہے، تاہم اس کے گونگا ہونے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ والد جاوید شاہ کی مدعیت میں مقدمہ 24 ستمبر کو ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔