کراچی: کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

کراچی: کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا، جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ 6 فروری کو بھی کراچی میں دو مختلف حادثات میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔