کراچی: سوٹ کیس میں ملنے والی لاش کی شناخت، مقتول لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر نکلا

کراچی: سوٹ کیس میں ملنے والی لاش کی شناخت، مقتول لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر نکلا

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن، عبداللہ گوٹھ میں واقع کچرا کنڈی سے ملنے والی سوٹ کیس بند لاش کی شناخت ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے جو کشمور کا رہائشی اور لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے کسی اور مقام پر قتل کر کے لاش کو کچرا کنڈی میں سوٹ کیس میں بند کرکے پھینکا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچوں نے کچرا کنڈی میں سوٹ کیس دیکھا اور اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔