ملالہ فنڈ نے غزہ میں بچوں کے لیے 1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

ملالہ فنڈ نے غزہ میں بچوں کے لیے 1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی ایک تنظیم انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق یہ امداد اُن بچوں کی تعلیم اور لازمی خدمات تک رسائی بحال رکھنے میں استعمال ہوگی جن کی زندگیوں اور تعلیمی مواقع پر جنگ کے باعث شدید اثرات پڑے ہیں۔ملالہ فنڈ 2023 سے غزہ میں بچوں کے لیے ضروری خدمات فراہم کرنے میں مصروف رہا ہے اور اب تک مختلف تنظیموں کو مجموعی طور پر تقریباً 7 لاکھ ڈالر کے گرانٹس دے چکا ہے جن میں انیرا، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، انروا، انارا، راوا اور کائنڈریو ایس اے شامل ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے، محاصرے کی ختمی، سرحدوں کے کھلنے اور مستقل جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھنا چاہیے تاکہ فلسطینی بچوں کو بہتر مستقبل میسر ہو۔