بینکنگ کورٹ: 200 نادہندہ افراد و کمپنیوں کے خلاف ڈگریاں، جائیدادوں کی نیلامی کا حکم

بینکنگ کورٹ: 200 نادہندہ افراد و کمپنیوں کے خلاف ڈگریاں، جائیدادوں کی نیلامی کا حکم

بینکنگ کورٹس نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکلوا کر بینکوں کو واپس نہ کرنے والے کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔

عدالتوں نے تقریباً 200 نادہندہ افراد اور کمپنیوں کے خلاف ڈگریاں جاری کر دیں اور ساتھ ہی کورٹ آکشنرز بھی مقرر کر دیے۔تفصیلات کے مطابق کورٹ آکشنرز نے جائیدادوں کی نیلامی کے لیے تاریخیں لکھ کر دیواروں پر اشتہار آویزاں کر دیے ہیں۔ عدالتوں نے ہدایت دی ہے کہ یہ نیلامی اکتوبر کے آخر تک مکمل کی جائے۔یہ مقدمات سات بینکنگ عدالتوں میں مالیاتی اداروں کی جانب سے دائر کیے گئے تھے، جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیوں اور پرائیویٹ افراد نے بینکوں سے قرض لیا لیکن مقررہ مدت میں واپس نہیں کیا۔ اس رویے کی وجہ سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ان افراد اور کمپنیوں کی جائیدادوں کی نیلامی کر کے بینکوں کے نقصانات پورے کرنے کا عمل شروع ہو گا۔