اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش: جھوٹی افواہیں بے بنیاد ہیں

اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش: جھوٹی افواہیں بے بنیاد ہیں

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) کی ایڈوائزری: اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہیں بے بنیاد ہیں

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا کہ نہ تو کوئی اے ٹی ایم بند ہے اور نہ ہی کوئی سائبر حملہ رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے پاک بھارت کشیدگی اور سائبر وار کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مالیاتی اداروں اور ان کی سائبر سیکیورٹی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سرٹ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین جھوٹی افواہوں سے ہوشیار رہیں۔

سٹیٹ بینک نے بھی واضح کیا کہ پاکستان کا بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے، اور صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اے ٹی ایم کارڈز اور بینکنگ معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ مزید برآں، صارفین کو فراڈ سے بچنے کے لئے مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔