برائلر گوشت 8 روپے مہنگا، نیا ریٹ 490 روپے فی کلو

برائلر گوشت 8 روپے مہنگا، نیا ریٹ 490 روپے فی کلو

ویب ڈیسک: شہر کی برائلر منڈی میں آج طلب کے مقابلے میں سپلائی کم ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 482 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہوگئے۔ فارم ریٹ 310 روپے، ہول سیل ریٹ 324 روپے اور پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار رہا اور وہ آج بھی 305 روپے فی درجن پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔