لاہور: شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین نہ ہو سکا، اور ایک ہفتے میں زندہ برائلر مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 393 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں انڈوں کی قیمت 30 روپے فی درجن بڑھ کر 278 روپے فی درجن مقرر ہوگئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں انڈے 285 سے 290 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق اس اضافے کی وجوہات مختلف ہیں، تاہم صارفین کے لیے قیمتوں میں استحکام کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔