برائلر گوشت 18 روپے فی کلو مہنگا

برائلر گوشت 18 روپے فی کلو مہنگا

لاہور: شہریوں کو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا انتظار طویل ہوتا جا رہا ہے۔

 گزشتہ روز کے مقابلے میں برائلر گوشت 18 روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 595 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

فارم ریٹ پر مرغی دستیاب نہ ہوسکی
فارم ریٹ 383 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود زندہ برائلر مرغی مارکیٹ میں اس قیمت پر دستیاب نہیں ہو سکی۔ریٹیل دکانداروں نے مرغی 385 روپے فی کلو فروخت کی، جو مقررہ نرخ سے زیادہ ہے۔

منڈی میں قیمتوں کی صورتحال
پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411 روپے فی کلو رہی۔ہول سیل میں زندہ برائلر کی قیمت 397 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔
انڈوں کی قیمت برقرار
فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ایک درجن فارمی انڈے بدستور 268 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
صارفین پریشان، حکومتی چیک اینڈ بیلنس غائب
شہریوں نے برائلر گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کا نظام ناکام نظر آ رہا ہے۔مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں رد و بدل ہو رہا ہے، جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال دکھائی دیتی ہیں۔عوامی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر قیمتوں میں استحکام لائے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے۔