چکن کی قیمت میں کمی، برائلر گوشت 490 روپے فی کلو مقرر

چکن کی قیمت میں کمی، برائلر گوشت 490 روپے فی کلو مقرر

اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت کی مانگ میں کمی اور سپلائی میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 آج برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی کے بعد 490 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ریٹس کے مطابق زندہ برائلر ہول سیل ریٹ 324 روپے، پرچون ریٹ 338 روپے اور فارم ریٹ 310 روپے فی کلو ہے، جبکہ فارمی انڈے 305 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔سیلرز کا کہنا ہے کہ شادی سیزن کے پیش نظر فارمرز نے بڑے پیمانے پر چوزے ڈالے تھے، تاہم طلب کم رہنے کے باعث سپلائی بڑھ گئی اور قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔