پنجاب کے 46 لاکھ افراد بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہے ہیں: مزمل اسلم

پنجاب کے 46 لاکھ افراد بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہے ہیں: مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار روپے دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ روپے دیں گی، مگر حقیقت یہ ہے کہ صوبہ پنجاب کے لاکھوں افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے، خیبر پختونخوا کو 72 ارب روپے جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دیے گئے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سیلاب متاثرین کے لیے تاریخی پیکیج دیا ہے، جس کے تحت سیلاب شہدا کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے، جبکہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے کوئی پیکیج نہیں دیا۔