شہباز شریف حکومت نے ایک ماہ میں 1830 ارب کا قرضہ لیا، مزمل اسلم

شہباز شریف حکومت نے ایک ماہ میں 1830 ارب کا قرضہ لیا، مزمل اسلم

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے الزام عائد کیا ہے کہ صرف ایک ماہ میں وفاقی حکومت نے 1830 ارب روپے کا نیا قرضہ لیا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 78 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے جبکہ موجودہ حکومت ساڑھے تین سال میں 34 ہزار 500 ارب روپے کے قرضے لے چکی ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ جب شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو ملک کا قرضہ 43 ہزار 500 ارب روپے تھا، حکومت نے قرضہ کم کرنے کے وعدے کیے تھے مگر اب قرضہ لینے کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کی حکومت کے دوران ملک کے مجموعی قرضے میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جو قرضہ ملک نے 75 سال میں لیا، اس کا 80 فیصد صرف تین سالوں میں لیا گیا۔مشیر خزانہ کے مطابق "تین سالوں میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی، اسٹیٹ بینک ڈالرز مارکیٹ سے خرید رہا ہے اور سرمایہ کاری تو دور کی بات کوئی قرض بھی دینے کو تیار نہیں۔"