ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دانا سر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتی ہوئی گاڑی اچانک بریک فیل ہونے کے باعث قابو سے باہر ہوگئی اور کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاشوں کو بھی ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔