بونیر کے علاقے گوکند غواردارا کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ڈاٹسن گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی تقریباً 300 فٹ گہری کائی میں جا گری۔حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے کی موقع پر ہی وفات ہو گئی ہے۔ باقی زخمی افراد کو فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور علاقے میں کوشش جاری ہے کہ زخمیوں کو جلد از جلد علاج فراہم کیا جا سکے۔ یہ حادثہ علاقہ میں سڑک کے خستہ حال حالات اور ٹریفک کے غیر محفوظ انداز کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔