قراقرم روڈ پر تحصیل داسو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم سے امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں کی گئیں، تاہم گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔