لوئر کرم: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

لوئر کرم: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:لوئر کرم میں ایک افسوسناک حادثے میں 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی شاہراہ قراقرم پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کمال آباد اور تلسہ گاؤں سے تھا۔ جاں بحق افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی طور پر تیز رفتاری یا بریک فیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس دلخراش واقعے پر اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔