ایبٹ آباد: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، طالبات بھی شامل

ایبٹ آباد: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، طالبات بھی شامل

ایبٹ آباد میں تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک کیری ڈبہ گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی گاڑی کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں:

باپ اور بیٹا: ذوالفقار اور زبیر
دو سگی بہنیں: دختران شبیر احمد (جو انٹر کے امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں)
ڈرائیور: یاسر خلیل
اختر
لاشیں کھائی کی زیادہ گہرائی کی وجہ سے نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔