ویب ڈیسک: آئی سی سی (ICC) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران متنازع اور سیاسی بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادیو کی سماعت آئی سی سی حکام کے سامنے ہوئی جس میں انہیں مستقبل میں سیاسی بیانات سے گریز کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے پہلگام واقعے کا ذکر کیا تھا، جسے متنازع اور غیر متعلقہ قرار دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے بھارتی کپتان کے خلاف باضابطہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں ان کے متنازع اور سیاسی بیان پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔